اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی نہیں کی جائیگی،عبدالرزاق داؤد

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیرِاعظم کے مشیر برائے صنعت و تجار ت عبدالرزاق داؤ د نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کی100فیصد شیئر ہولڈنگ کی حوالے سے حکومتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(OICCI) کے دورے کے موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے بات چیت کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مقامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری پر راغب کرنے کیلئے حکومت کو کچھ مراعات دینی پڑیں گی۔انہوں نے اضافی برآمدات اور درآمدی متبادل کو فروغ دینے کیلئے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ رزاق داؤد نے موجودہ ملکی و غیر ملکی اور نئے آنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ا س موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد نے عبدالرزاق داؤد کوٹریدمارکس کیلئے دانشورانہ پراپرٹی حقوق(Intellectual Property Rights)، پیٹنٹ اور کاپی رائٹ کے حوالے سے اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مشیر سے2016سے غیر فعال دانشورانہ پراپرٹی حقوق آرگنائزیشن پالیسی بورڈ کو بھی فعال کرنے کا مطالبہ کیا ۔عبد الرزاق داؤد نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اوران کو سہولت فراہم کرنے او ر کاروبار کو آسان بنانے کیلئے دور رس پالیسیاں متعارف کرانے پر غور کررہی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے 23جنوری کو وزیرِ خزانہ کی جانب سے حالیہ اقتصادی اصلاحات اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین کی جانب سے حالیہ میڈیا بریفنگ میں ان اقدامات کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے ایس ایم ایز اور دیگر شعبوں کو ٹیکس میں سہولت دینے اور پراپرٹی کی رجسٹریشن اور کاروبار میں آسانی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا کہ حکومت جلد ہی مخصوص شعبوں سے مشاورت کے بعد نئی صنعتی اور نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کرے گی اور یقین دہانی کرائی کی حکومت کی بھرپور توجہ بین

الصوبائی تعاون میں بہتری پر مرکوز ہے۔اوآئی سی سی آئی کے ممبران نے دوستانہ کاروباری ماحول کوفروغ دینے کی حکومتی کوششوں پر دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کومخصوص اقتصادی اور ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے نظرِ ثانی شدہ سرمایہ کاری پالیسی پر وضاحت کرنی چاہیے۔ کچھ ممبران نے ملکی مینوفیکچرنگ شعبے کو نقصان پہنچانے والے

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حکومت کی جانب سے سہولت فراہم کرنے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔1860میں قیام کے بعداو آئی سی سی آئی ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے پلیٹ فارم کے طورپر کام کررہی ہے اور ملک میں صنعت و تجارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ او آئی سی سی آئی 200 غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اجتماعی آوازہے جوملک میں تقریباً تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نمائندگی کرتی ہے۔ 35مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی او آئی سی سی آئی کی ممبر

کمپنیاں ملک کے 14اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم کردار اداکرنے کے ساتھ ساتھ او آئی سی سی آئی فنانشل، تجارتی اور صنعتی شعبوں میں حکومتی پالیسیوں خاص طورپر غیر ملکی سرمایہ کاری کے متعلق پالیسیوں کی تشکیل میں معاونت فراہم کرتی ہے ۔او آئی سی سی آئی کی 56ممبر کمپنیاں کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہیں۔ او آئی سی سی آئی کے 50ممبران Global Fortune 500 کمپنیز کے ساتھ منسلک ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…