اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخزانہ اسدعمر نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کیلئے833ملین روپےکےفنڈزکی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کیلئے833ملین روپےکےفنڈزکی منظوری دی گئی ،فنڈزکی منظوری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن کی مدمیں دی گئی ۔ اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونزکےقیام سےمتعلق
سمری پرغور کیا گیا اورخصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاروں کی مشکلات پربریفنگ بھی دی گئی ۔اجلاس میں سمندرپارپاکستانیوں کےلیےملازمتوں کےمواقع کی سمری پر بھی غور کیا گیا اور کمپنیزکی سرمایہ محفوظ بنانے اورتحفظات دورکرنےپرغور کیا گیا ۔ آٹوسیکڑکی3کمپنیزمیں سرماریہ کاری کےمسائل ، بن قاسم صنعتی پارک،قومی صنعتی پارک میں سرمایہ کاری اور پاکستان اسٹیل مل کی اقتصادی زونزمیں زمین کی فروخت پربھی غور کیا گیا ۔