بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم یورپین انٹرنیشنل ٹریڈ ایوارڈ کیلئے نامزد

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم کو یورپین انٹرنیشنل ٹریڈ ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سجاد کریم پاکستانی نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ ہیں، وہ اپنے پیشہ ورانہ خدمات بخوبی اور احسن انداز میں نبھا رہے ہیں جس کے باعث انہیں یورپین انٹرنیشنل ٹریڈ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ایوارڈ کے لیے نامزدگی یورپ کے تجارتی مسائل کےحل میں کلیدی کردار پر کی گئی۔ سجاد کریم شمال مغربی برطانیہ سے منتخب ہونے والے پہلے

برطانوی مسلمان ہیں جو پہلی دفعہ 2004ء میں ای یو پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ بعد ازاں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا اور آج بھی وہ اصول پسند رکن پارلینٹ ہیں۔ سجاد کریم نے ای یو پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ قائم کیا، وہ سابق برطانوی وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ سال 2014 میں پاک اور یورپ کے تعلقات خوشگوار بنانے کی کاوش کے اعتراف میں پاکستان کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ و ٹیکنالوجی لاہور نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…