جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 80 پیسےسستاہوگیا

datetime 3  فروری‬‮  2019 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 80 پیسےسستاہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 23 پیسے پر بند ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای کی امداد کے باعث ڈالر سستا ہوا۔پاکستانی روپے کے مقابلے اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کے ریٹس دوسری جانب حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور اس میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو منی بجٹ میں دی گئی مراعت کے اعلان کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا دور جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، اور مارکیٹ 847 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 112 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ تیزی کے باعث مقامی سرمایا کاروں کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایا کاروں نے بھی شیئرز کی بڑھ چڑھ کر خریداری کی اور کئی ماہ کے بعد کسی ایک ہفتے میں 1 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے باعث شیئرز کی مالیت میں 119 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی مالیت اب بھی کافی کم ہے، معاشی حالات میں جیسے جیسے بہتری آرہی ہے مقامی اور بیرونی سرمایا کاروں کی دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…