ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے “پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ” کا اجراء رواں ماہ کیا جائے گا : وزارت خزانہ

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی اسکیم “پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ” کا اجراء اکتیس جنوری کو کیا جائےگا، جس کے تحت سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بناو سر ٹیفیکٹ کا اجراء رواں ماہ کیا جائےگا ، بانڈز کی مدت تین سال اورپانچ سال ہوگی۔

تین سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ دوپانچ فیصد جبکہ پانچ سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہوگی۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ بانڈز بیک وقت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کے لئے جاری کئے جائیں گے، پاکستان پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایسی اسکیم لارہاہے، یہ اوپن اینڈ ٹرانزیکشن ہوگی اور حجم کا تعین سرمایہ کاروں کے رسپانس کے مطابق طے کیا جائےگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان بچاؤ سرٹیفیکیٹ کے علاوہ حکومت کو مزید عالمی قرض مارکیٹ میں ٹرانزیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ سرٹیفیکیٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے نائی کوپ پر دئے جائیں گے۔ اس اسکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ یاد رہے نومبر 2018 میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی تھی، اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نائیکوپ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، دہری شہریت کے حامل پاکستانی پاسپورٹ دکھا کر وطن آسکیں گے۔ خیال رہے سعودی عرب اور یو اے کی جانب سے ایک ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوچکے ہیں ، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم پندرہ ارب پچیس کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا یو اے ای کی جانب سے تین ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط مل گئی، باقی دوارب ڈالربھی جلد پاکستان کوحاصل ہوجائیں گے، ہ یہ رقم زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کو روکنے کیلئے دی گئی ہے، یہ رقم امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے، اس پرسالانہ تین فیصد منافع دینا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…