ایرانی کرنسی نوٹوں کی لاگت مالیت سے بڑھ گئی،سربراہ مرکزی بنک

24  جنوری‬‮  2019

تہران (این این آئی)ایران کے مرکزی بنک کے چیئرمین عبدالناصر ہمتی نے کہاہے کہ مقامی کرنسی کے چار صفر کم کرنے کے عمل میں دو سال کا وقت لگ سکتا ہے، اس کے بعد نئے کرنسی نوٹ پرانے نوٹوں کی جگہ لے سکیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی مرکزی بنک کے سربراہ

کا کہنا تھا کہ کرنسی سکوں کے لیے استعمال ہونیوالی دھاتوں کی قیمت سکوں سے بڑھ گئی ہے۔عبدالناصر ھمتی کا کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی پرنٹنگ پر ان کی مالیت سے زیادہ لاگت آ رہی ہے۔ 500 تومان کرنسی نوٹوں پر 400 تومان خرچ ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پرعاید کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی کی قیمت تیزی کے ساتھ کم ہو رہی ہے۔ گذشتہ دو سال کے دوران ایران کی مقامی کرنسی کی قیمت نصف رہ گئی ہے۔ دوسری جانب کرنسی کی ویلیو میں کمی کے باعث افراط زر میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نے کرنسی کی گرتی قیمت بچانے کے لیے صفر کم کرنے کا عمل شروع کیاتھا جس کے تحت کرنسی کے نئے نوٹ تیار کیے جا رہے ہیں۔ 2017ء میں ایرانی مرکزی بنک نے ایک صفر کم کرنے کی پالیسی اختیار کیا مگر اب حکومت چار صفر کم کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے مگر اس پر کم سے کم دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ ایرانی کرنسی میں چار صفر کم کرنے کے بعد ایک ملین ریال 100 ریال کے برابر ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…