نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی سوزوکی ماروتی نے اپنی لینڈ مارک کار بلینو کونئی شکل میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو 11 ہزار بھارتی روپے کی ابتدائی ادائیگی کے عوض بک کروایا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوزوکی بلینو کا نیا تبدیل شدہ ورژن رواں ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے شروع میں مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا۔ نئی بلینو سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ انجینئیرز کی شب و روز محنت کے شاہکار، دلکش اور منفرد ڈیزائن سے آراستہ ہو گی جس کا فرنٹ انتہائی دیدہ زیب
بنایا گیا ہے۔نئے ماڈل کے اہم فیچرز میں سپیڈ الرٹ سسٹم، کو-ڈرائیور سیٹ بیلٹ ریمائنڈر، رئیر پارکنگ اسسٹ سینسرز شامل ہیں جبکہ ائیر بیگز، چائلڈ سیٹ ریسٹرینٹ سسٹم اضافی طور پر شامل کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بلینو سال 2016 سے بھارت کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ سال 19-2018 کے پہلے 9 ماہ میں سوزوکی بلینو تیز تر فروخت ہونےوالی گاڑیوں میں سے ایک رہی اور 5 لاکھ سیلز کا سنگ میل طے کیا۔ کمپنی اب تک 5 لاکھ 20 ہزار کاریں صارفین کے اعتماد پر پوری اتر چکی ہیں۔