بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کے لیے معاہدہ طے پاگیا

datetime 23  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کے لیے معاہدہ طے پاگیا،گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ اورابو ظہبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر کے پیکیج پر دستخط ہو گئے ، ابو ظبی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت یو اے ای پاکستان کو ایک ارب

ڈالر اگلے چندروز میں منتقل کرے گا جب کہ بقیہ 2 ارب ڈالر دو قسطوں میں آئندہ دو ہفتوں میں فراہم کردیے جائیں گے۔سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ابوظبی کے ولی عہد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کے لیے معاشی پیکیج کے اعلان کی توقع تھی تاہم دورے میں اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امارات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…