پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

رواں مالی سال کا تیسرا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

datetime 23  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروبار کے استحکام، درآمدات، زراعت اور صنعتی شعبے کی بہتری کے لیے حکومت آج منی بجٹ پیش کرے گی ، منی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کے لیے پیکج کا اعلان متوقع ہے، پرتعیش اشیاء کی درآمدات پر ڈیوٹیز میں اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق

حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کا تیسرا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسد عمر قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کریں گے، بل کا مقصد کاروباری سرگرمیوں اور معاشی شرح نمو میں اضاٖفہ ہے۔ مہنگی امپورٹڈ چاکلیٹ، منرل واٹر ، کپڑوں سمیت غیر ضروری لگژری اشیاء کی حوصلہ شکنی کیلئے ریگولیٹری ڈیوٹی بھی بڑھائی جاسکتی ہے، البتہ ڈیڑھ سو صنعتی خام مال پرکسٹمز ڈیوٹیز ختم کئےجانے کا بھی امکان ہے۔ ساتھ ساتھ زرعی شعبے کیلئے سستے قرضوں کاحصول بھی ممکن بنایاجائےگا، کچھ حلقوں سے جی ایس ٹی بڑھنے کے خدشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے لیکن وزارت خزانہ نے اس کی تردید کی ہے۔ حکام بتاتے ہیں یہ بل ٹیکس وصولیوں پر منفی اثرات مرتب کرے گا تاہم سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے بہتری آئے گی، منی بل میں اسٹاک مارکیٹ کیلئے پیکج کا اعلان متوقع ہے، کیپٹل گینز ، ایڈ وانس ٹیکس کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بل میں کاروباری ماحول، مینو فیکچرنگ اور برآمدات کے لئے مراعات شامل ہیں جبکہ حکومت زراعت کیلئے بھی آسانیاں فراہم کرے گی۔ اس حوالے سے جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بل میں ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق اقدام شامل نہیں ہے، منی بل ٹیکس وصولیوں پر منفی اثرات مرتب کر ےگا تاہم سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے بہترہوگا۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…