کراچی(این این آئی)رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018) کے دوران تیل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ ہواہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی کے دوران 7ارب 66کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔
یہ درآمدات گذشتہ مالی سال 2017 18 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2017)کے دوران کی گئی 6ارب 67کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات سے 99کروڑ ڈالر زائد رہیں۔اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 14.83فیصد زائد پیٹرولئیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔