نیا پاکستان سرمایہ کاری کیلئے جنت بن گیا، کئی ممالک کے بعد اب کینیڈا نے بھی پاکستان کو زبردست پیشکش کردی

19  جنوری‬‮  2019

کراچی(این این آئی)کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی اور سی ای او رچرڈ مورن نے دورے پر کینیڈین ہائی کمشنر کا استقبال کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان او ر کینیڈا کے تجارتی تعلقات اچھے ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان سروسز سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مراسم مزید مستحکم ہونگے۔وینڈی گلمور نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک کینیڈین شہری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او ہے۔چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی نے کہا کہ آنے والے منی بجٹ سے پرامید ہیں،ہماری سفارشات پر حکومت عمل درآمد کریگی جس کا اثر آئندہ دنوں میں مارکیٹ میں نظر آئیگا۔ سلیمان مہدی نے کہا کہ ایس ای سی پی ریگولیٹری ادارہ ہے جو ہمارے ساتھ تعاون کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…