بیجنگ(این این آئی)جرمنی اور چین نے جنوری کو کئی ایسے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جن سے دونوں ملکوں کے بینکاری و مالیاتی شعبوں کی بہتر نگرانی ہو سکے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاہدے ایسے وقت میں ہوئے جب چین اپنے ہاں مالیاتی منڈیوں کو کھول رہا ہے۔ یہ سمجھوتے جرمن وزیر خزانہ اولاف شولس
کے بیجنگ کے دو روزہ دورے کے اختتام پر طے پائے۔ اس دورے کے دوران شولس اور چینی نائب وزیراعظم لیو ہی کے مابین مذاکرات بھی ہوئے۔ چینی نائب وزیراعظم اپنے ملک کی بااختیار اقتصادی کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ شولس کے مطابق چین کے ساتھ سمجھوتوں کے بعد اب جرمن بینکوں اور انشورنس اداروں کی چینی مارکیٹوں میں رسائی آسان ہو گئی ہے۔