منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گورنر پنجاب، گورنر سندھ اور وزیر خزانہ کی ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب عہدیداران ،یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت کو کامیابی پر مبارکباد

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نو منتخب عہدیداران اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یوبی جی) کی قیادت کو فیڈریشن کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے عہدیداران معیشت کی بحالی، تیز رفتار اقتصادی ترقی

برآمدات میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے میں حکومت کو بھر پور مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔ ہفتہ کو یو بی جی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی قومی معیشت اور اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران کاروباری برادری کے پیشہ ورانہ مفادات کے تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو 7 فیصد سالانہ جی ڈی پی گروتھ کی ضرورت ہے اور تیز رفتار ترقی کرنے والی قوموں کے ہم پلہ آنے کیلئے ہمیں آئندہ 25 سال تک یہ شرح نمو برقرار رکھنا ہو گی۔ اس کے لئے پاکستان کو مضبوط و مستحکم کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور حکومت کاروباری برادری کو اس ضمن میں ہر ممکن مدد اور سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابل بھروسہ کاروباری ماحول کی فراہمی اور صوبے میں کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کرنا پنجاب کی حکومت اولین ترجیح ہے۔ یو بی جی کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک کی متحرک قیادت اور علاقائی معیشت میں ان کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے چوہدری سرور نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کہ وفاقی حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی غربت اور بیروزگاری میں کمی لانے کیلئے نئے اداروں کے قیام کی طرف توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقتصادی پالیسیاں کاروباری برادری کی تجاویز کی عکاس ہوں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

نے ایف پی سی سی آئی کیسالانہ انتخابات میں یو بی جی کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار کو سہل بنانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی مشاورت کے ساتھ کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور برآمدات میں اضافہ کے لئے

متعدد ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یو بی جی کے مرکزی چیئرمین اور سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک اور ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے گورنر پنجاب، گورنر سندھ اور وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بزنس کمیونٹی متحد ہو کر موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

اور اس کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا کاروباری ماحول کارکنوں کی صلاحیت کو بڑھانے اور بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کا اہم تقاضا ہے کہ ایک خصوصی مراعاتی پیکج دیا جائے تاکہ معیشت ٹیک آف کر سکے جو ملکی استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…