اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کاخزانہ خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی، بیرونی ادائیگیوں کادباؤ ،ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمزیدکم ہوگئے،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمزید10کروڑ 78لاکھ ڈالر کی کمی سے13ارب48کروڑ92لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئے جب کہ مرکزی بینک کے ذخائر 7ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق11جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت میں10کروڑ78لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اس کمی سے ذخائر کی کل مالیت13ارب59کروڑ70لاکھ روپے سے گھٹ کر13ارب48کروڑ92لاکھ روپے رہ گئی جس

میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائرمیں14کروڑ75لاکھ ڈالر کی کمی سے7ارب4کروڑ87لاکھ ڈالرسے گھٹ کر6ارب 58کروڑ80لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر 3کروڑ97لاکھ ڈالرکی کمی سے گھٹ کر6ارب 58کروڑ80لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے واضح رہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دباوٗ کا شکار ہے جس کے تحت گزشتہ 4ہفتوں میں ایک ارب 9کروڑ53لاکھ ڈالر کی کمی ہوچکی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…