تاجر برادری میں حقیقی نمائندگی کا بحران جلد ختم ہو جائے گا : لاہور چیمبرآف کامرس

17  جنوری‬‮  2019

لاہور(این این آئی)لاہور چیمبرآف کامرس کے سابق صدر اور سینئر تاجر رہنما محمد علی میاں نے کہا ہے کہ تاجر برادری میں حقیقی نمائندگی کا بحران جلد ختم ہو جائے گا، تاجر برادری کو ایک وسیع تر متحرک پلیٹ فارم مہیا کرنے کا معاملہ آخری مراحل میں ہے،اس وقت حکومت اور تاجر برادری کے درمیان رابطے کا فقدان جلد از جلد ختم کرنے کے لئے پنجاب بھر میں اور بلخصوص لاہور کے راہنماؤں سے مشاورت

مکمل ہو چکی ہے اور بہت جلد ممتاز تاجر راہنماؤں ،مارکیٹ لیڈروں کو قومی دھارے میں شامل کرکے ایک وسیع اور متحرک کردار ادا کیا جائے گا۔محمد علی میاں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور نامساعد اور مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔محمد علی میاں نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت دگرگوں اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ھے۔حکومت اپنے منشور کے مطابق ایف بی آر اور ٹیکس قوانین کو تاجر دوست بنانے کے عمل میں سرگرم ھے ،تاہم خدشہ ھے کہ رابطہ کے فقدان سے پیچیدگیاں نہ پیدا ھو جائیں۔انھوں نے کہا کہ سابقہ تین اور متوقع چوتھے منی بجٹ پیش کرنے میں بزنس کمیونٹی سے مشاورت کا فقدان صاف دکھائی دے رہا ھے,جس سے حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ھے،اسلئے ایک وسیع اور متحرک پلیٹ فارم قائم کرکے حکومت سے مثبت مذاکرات شروع کئے جائیں گے اور تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…