بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی رجسٹریشن کی مہلت ختم

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی رجسٹریشن کی مہلت ختم ہوگئی ہے۔پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون کی رجسٹریشن کے لیے 15جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔ پی ٹی اے کے مطابق 15جنوری تک پاکستان کے سیلولر نیٹ ورک پر چلنے والے تمام موبائل فون کار آمد رہیں گے، پاکستانی موبائل نیٹ ورکس پر چلنے والے نان کمپلائن فون بھی چلتے رہیں گے۔پی ٹی اے کی مہلت ختم ہونے کے ساتھ ہی اسٹاک میں موجود غیر فروخت شدہ موبائل فونز پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن

کے صدر محمد رضوان کے مطابق ڈیلرز کے پاس لاکھوں کی تعداد میں استعمال شدہ موبائل فونز ہیں جو قانونی طور پر درآمد کیے گئے ہیں۔پی ٹی اے نے ڈیڈ لائن مقرر کر دی تاہم حکومت نے استعمال شدہ موبائل فونز کے لیے کوئی پالیسی نہیں دی، اسٹاک میں موجود استعمال شدہ فونز ناکارہ ہوئے تو ٹیلی کام انڈسٹری کو بحران کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر استعمال شدہ موبائل فونز بند ہوئے تو ملک بھر میں افراتفری پھیل جائیگی، پالیسی کے بغیر استعمال شدہ فونز کا اسٹاک ناکارہ ہوا تو پی ٹی اے کے خلاف احتجاج ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…