اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بیرون ملک سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے کی جانے والی ادائیگیوں کے ثبوت کے طور پر تارکین وطن کے بینک انکیشمنٹ سرٹیفکیٹ کی شرط عائد کیے جانے سے گفٹ، رہائش کی تبدیلی اور بیگیج اسکیم کے تحت درآمد کی جانے والی ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی امپورٹ بند ہونے کا خدشہ ہے۔آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین
ایچ ایم شہزاد کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کی امید تھی تاہم گزشتہ حکومت کی طرح یک طرفہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی زیادہ تر محنت مزدوری کرکے رقوم بھیجتے ہیں جن کے بینک اکاؤنٹس بھی نہیں ہیں۔ بینک انکیشمنٹ سرٹیفکیٹ کی شرط سے سمندر پار مزدور طبقہ متاثر ہوگا ساتھ ہی حکومت کو محصولات کی مد میں بھی بھاری نقصان کا سامنا ہوگا۔