جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار اور سرمایہ کاری میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے کے بعد 39 ہزار 500 کی سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 200 کی سطح عبور کرگیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں بتدریج 450 اور بعد ازاں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس اس وقت 39 ہزار 500 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں آج سرمایہ کار بھی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی وجہ منی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے لیے اچھی خبر کا امکان ہے۔ سعودی عرب کی پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کی خبروں پر بھی سرمایہ کار سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اس عمر کے مطابق فنانس بل میں سرمایہ کاری کے لیے اہم مراعات شامل ہیں، بجلی و گیس کی قیمت اور ٹیکس وصولی میں غریب طبقے کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی دیکھی گئی۔ ادارے کے مطابق تجارتی خسارہ 5 فیصد کمی کے بعد 16 ارب اسی کروڑ ڈالر رہا جبکہ جولائی تا دسمبر کے دوران برآمدات کا حجم 11 ارب 21 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 28 ارب ڈالر سے زائد رہا۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 10 ارب 71 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بھیجے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…