بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کی قدرتی گیس کی درآمد میں گذشتہ سال اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جس کی بڑی وجہ حکومت کی طرف سے صاف توانائی کے استعمال پر زور دینا ہے۔2018کے دوران چین نے90.39ملین ٹن قدرتی گیس درآمد کی جو اس سے پہلے سال کے مقابلے میں31.9فیصد زیادہ ہے۔کسٹم انتظامیہ کے مطابق2017کے مقابلے میں یہ اضافہ26.9فیصد زیادہ تھا۔دسمبر میں ملک میں
گیس کی درآمد9.23ملین ٹن رہی۔چین میں قدرتی گیس کے استعمال میں حالیہ برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کیونکہ حکومت نے لکڑی اورکوئلہ جلانے کے بجائے بجلی اور گیس کے استعمال پر زیادہ زور دیا ہے تاکہ ملک میں فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔چین گیس کی درآمد میں جمہوریہ کوریا کو بھی پیچھے چھوڑ گیا جو2017میں قدرتی گیس درآمد کرنے والا جاپان کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔