جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

مالی سال 19ء کے پہلے چھ ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 10.7 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 19ء کے پہلے چھ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 10.7 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں، گذشتہ برس اسی مدت میں 9744.75 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ء کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) میں 10718.78 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے۔

جو اس میں 10 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ گذشتہ برس اسی مدت میں 9744.75ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ دسمبر 2018ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1690.18ملین ڈالر رہی جو نومبر 2018ء کے مقابلے میں 5.07 فیصد زیادہ جبکہ دسمبر 2017ء کے مقابلے میں1.93 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2018ء میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 414.84 ملین ڈالر، 341.58 ملین ڈالر، 262.83 ملین ڈالر، 247.06 ملین ڈالر، 171.56 ملین ڈالر، اور 45.62 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔ دسمبر2017ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 431.97ملین ڈالر، 396.74ملین ڈالر، 234.76ملین ڈالر، 223.30ملین ڈالر، 188.76ملین ڈالر اور 54.87 ملین ڈالر تھیں۔ دسمبر 2018ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 206.69 ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2017ء میں ان ملکوں سے193.17 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…