جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پی آئی اے میں ترقی: ایک سال کے دوران سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد پی آئی اے میں بھی مثبت تبدیلی آگئی، ادارے نے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔ تفصیلات کے مططابق موجودہ حکومت کے آنے کے بعد پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی، پی آئی اے نے ترقی کا عمل جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے آخری پانچ ماہ میں ریکارڈ بزنس کیا۔

پی آئی اے نے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔ موجودہ حکومت کی اصلاحاتی مہم سے پی آئی اے میں بھی ترقی کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ90ارب روپے ٹکٹوں کی فروخت،5ارب کارگو اور5ارب روپے اضافی سامان کی مد میں حاصل کیے گئے۔ سال 2018میں پی آئی اے کا سیٹ سیکٹر78فیصد رہا، اخراجات میں کمی کے ساتھ آپریشنل پر خصوصی توجہ دی گئی جس سے ریونیو حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے نے یو کے اسٹیشن سے110ملین پاؤنڈز کا روینیو حاصل کیا جبکہ برطانیہ میں 50فیصد ریوینیو لندن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔ مجموعی طور پر روینیو مانچسٹر، برمنگہم اور بیڈفورڈ میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا پی آئی اے نے رواں مالی سال میں برطانیہ میں دس سال کاریکارڈ بزنس کیا۔علاوہ ازیں پی آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ جدہ کیلئےملک بھر سے ہفتہ وار28پروازوں میں اضافہ کرکے 35 کیاجائے گا، یہ اضافہ عمرہ زائرین کی سہولت اور دیگر پاکستانی مسافروں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ پی آئی اے رواں سال پندرہ جنوری سے سیالکوٹ سے پیرس بارسلونا سے پروازیں شروع کررہی ہے، پی آئی اے دو ہزار انیس میں اپنے جہازوں کی فلیٹ میں بھی اضافہ کررہی ہے جس سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا، پی آئی اے حج آپریشن کے دوران چار طیارے ویٹ لیز پر حاصل کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…