اسلام آباد(آن لائن) بند مصالحہ جات پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کی منصوبہ بندی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اعلی اتھارٹی ان پر زور دے رہی ہے کہ ہول سیل ڈیلرز پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ ستردہ فیصد سیلز ٹیکس عائد کر کے تمام بند مصالحہ جات فروخت کریں ۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ ریونیو عوام سے لینا چاہتی ہے اور ایسی صورت میں ہم بے بس ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کھلے مصالحہ جات اور دیگر اشیاء
کی خریداری پر ٹیکس ادا نہیں کرتے ۔ آل پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد غفور پراچہ کا بھی کہنا تھا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ ٹیکس عوام پر عائد کرنا چاہتی ہے اسی وجہ سے اس طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آواز نہیں سن رہا اور یہی ہے کہ ہم نے حکومتی غلط پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو عوام کی صحت کی پرواہ ہے تو اسے بند مصالحہ جات پر سترہ فیصد ٹیکس عائد نہیں کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ منی بجٹ 23جنوری کو پیش کیا جائیگا۔