جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

ملک بھر کی موٹر ویز کو انشورڈ کرنے کا فیصلہ ، جانتے ہیں حادثہ یا دہشتگردی کی صورت میں متاثرین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

datetime 10  جنوری‬‮  2019 |

کراچی( آن لائن )وفاقی حکومت نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ملک بھر کی موٹر ویز کو انشورڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا،کسی بھی حادثہ یا دہشتگردی کی کارروائی کی صورت میں متاثرین کو 5 لاکھ معاوضہ اداکیاجائیگا، ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کے ذیلی ادارہ این آئی سی ایل نے سمری کابینہ کو بھیجی جس میں ملک بھر کی موٹر ویز کو انشورڈ کرنے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق موٹر وے پر جانیوالی ہر کار سے 30 روپے ،ویگن اور کوسٹر50 روپے جبکہ مسافر بس سے 80 روپے انشورنس کی مد میں چارج کرنے کی تجویز دی گئی ، منصوبہ کے تحت سب سے پہلے اسلام آباد سے لاہور موٹروے ایم ٹوپر انشورنس پالیسی لاگو کی جائیگی، اسکے بعد ایم ون اسلام آباد پشاور پر لاگو ہوگی، پالیسی کی منظوری کے تین ماہ بعد مری اسلام آباد موٹر وے پر اس پالیسی کو لاگو کیا جائے گاجبکہ 6 ماہ کے اندر پالیسی کا دائرہ ایم فور ملتان تک پھیلایا جائے گا،اسکے بعد سندھ تک اسکو پھیلایا جائے گا۔اس حوالے سے این آئی سی ایل ذرائع نے تصدیق کی کہ موٹر ویز انشورنس پالیسی کی سمری کابینہ کو بھیجی جا چکی ہے جو کابینہ سے منظوری کے بعد نافذالعمل ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ موٹر وے پر حادثہ کی صورت میں پولیس رپورٹ پر حادثہ کا شکار ہونیوالوں کو معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ موٹر وے کے ہر 50 کلومیٹر پر ایمبولینس سروس کی سہولت دی جائے گی اور ہر 100 کلومیٹر پر ٹراما سنٹر قائم ہوگا جسے ریسکیو 1122 کے تحت چلایا جائیگا، انشورنس پالیسی کے 2 سال کے اندر ریسکیوآپریشنز کیلئے ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے ۔حادثہ یا کسی دہشتگردی کے واقعہ کی صورت میں وفات پانے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمی ہونیوالے کو اڑھائی لاکھ معاوضہ ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…