جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایس ای سی پی : منی لانڈرنگ سے کیسے نمٹا جائے، مالیاتی اداروں کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں کرپشن سے نمٹنے کے لیے اہم گر سکھائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور

دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے سلسلے میں مالیاتی اداروں کے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں سیمینار منعقد کیا۔ سیشن میں سکیورٹیز‘ کماڈٹیز‘ بیمہ‘ تکافل‘ غیر بینکی مالیاتی کمپنیوں اور مضاربہ سے تعلق رکھنے والے افرا شریک ہوئے۔ لاہور میں موجود ماہرین نے وڈیو لنک کے ذریعے سیمینار میں شرکت کی، ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر طارق بختاور نے شرکاء کو اینٹی منی لانڈرنگ کے قانون اور ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ انہیں اس سلسلے میں انہیں کس قسم کی احتیاط کرنی ہے۔ ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ای سی پی کے ریگولیٹری فریم ورک میں آنے والی کمپنیوں کو اپنے کاروبار کو درپیش کسٹمرز‘ پراڈکٹس‘ چینلز اور جغرافیائی مقامات سے متعلق خطرات کو بخوبی سمجھنا چاہیئے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال جون میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے اینٹی منی لانڈرنگ کے نئے قوانین جاری کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…