لاہور( این این آئی) سبزیوں ،پھلوں اور پروسیسنگ آلات کی بین الاقوامی نمائش فروٹ لاجسٹیکاآئندہ ماہ جرمنی میں منعقد ہو گی ۔6تا8فروری تک منعقد ہونے والی نمائش میں تازہ پھل اور سبزیاں، خشک میوہ جات، آرگینک مصنوعات، مصالحہ جات، جڑی بوٹیاں، منجمد پھل ،سبزیاں،جڑی بوٹیاں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے تمام اقسام کے آلات رکھے جائیں گے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے نمائش میں شرکت کے خواہشمند و ں سے درخواستیں وصول کر لی ہیں ۔