کراچی / اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار ہوا اور انڈیکس میں 295 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں اچھا کاروبار دیکھا گیا مگر یہ سلسلہ مارکیٹ کے اختتام تک جاری نہ رہ سکا۔ ایک وقت میں 150 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا مگر دوسرے سیشن میں مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی۔ دوسرے سیشن کا آغاز ہوا۔
تو مارکیٹ کے باعث سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جس کی وجہ سے 100 انڈیکس 295 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران 344 کمپنیوں کے 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی جن کی مالیت پانچ ارب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں مثبت کاروبار دیکھا گیا تھا اس کے علاوہ رواں ہفتے تین روز تک مارکیٹ عالمی اور ملکی سیاسی صورتحال کے باعث منفی زون میں ہی رہی۔