پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ناجائز تجاوازات کیخلاف آپریشن میں قبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں میں تفریق رکھی جائے : پیاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان اندسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ حکومت کا اہم تجارتی مراکز میں ناجائزتجاوزت کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے مگر شہر کی عرصہ دراز سے قائم مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف حقائق کو مدنظررکھے بغیر آپریشن سے تاجربراردی کا غم و غصہ بڑھ رہا ہے ، ٹیکس گزار تاجروں اور دکانداروں کے حقوق غضب نہ کئے جائیں ۔

دکاندار اپنی جگہ کے ملکیت اور کاغذات ہونے کے باوجود دکانیں گرانے پر تاجر پریشان ہیں،مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کا ریونیو جنریٹ ہوتا ہے اور ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپیہ حکومت کے اکاؤنٹ میں جاتا ہے لہٰذا ٹیکس گزار مالکانہ حقوق رکھنے والے دانداروں کی دکانیں نہ گرائی جائیں۔ چےئر مین پیاف میاں نعمان کبیر،سینئر وائس چےئرمین ناصر حمید خان اور وائس چےئر مین جاویداقبال صدیقی نے مختلف مارکیٹوں سے آنے والے تاجروں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ناجائز تجاوازت کے خلاف ہیں انکے خلاف آپریشن ہونا چاہئے تاکہ مارکٹیوں میں آمدورفت، سامان کی ترسیل اور پارکنگ کے لئے جگہ مختص ہو سکے مگر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں قبضہ گروپوں کے ساتھ حقیقی اورجائز جگہ رکھنے والے اور ملکیت کا ثبوت رکھنے والے ٹیکس دہندگان کو بھی تنگ کیا جارہاہے۔ جوسراسر ناانصافی ہے متعلقہ سرکاری محکموں کا سٹاف من مرضی کرتے ہوئے جس طرح تجاوزت کے خلاف آپریشن کر رہا ہے اس سے کئی مارکیٹس میں بحرانی کیفیت پیداہو گئی ہے۔ اس پراپرٹی کو بھی منہدم کیا جا رہا ہے جو حکومت کو ٹیکس دے رہی ہے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے قبل تاجروں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ موجودہ صورتحال کی وجہ سے نہ صرف تاجروں کو مالی نقصان ہورہا ہے بلکہ حکومت بھی ریونیو سے محروم ہو رہی ہے۔ پیاف عہدیدران سے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ پہلے ہی نا مساعد حالات میں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لہٰذا زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹیکس گزاروں کے درمیان فرق رکھا جائے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…