پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک کی عوام کو فون کالز پر نجی معلومات نہ دینے کی ہدایت

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے ملک میں بینکوں کے صارفین کو موصول ہونے والی جعلی فون کالز کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی کالز پر کوئی معلومات فراہم نہ کی جائیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں

کہا گیا کہ ’ایس بی پی عوام کو ہدایت کرتا ہے کہ اگر کوئی فرد انہیں بینک کا نمائندہ بن کر کال کرے تو وہ اسے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، بینک اکاؤنٹ نمبر یا پاسورڈ وغیرہ جیسی کوئی معلومات نہیں دیں‘۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’بارہا دیکھا گیا ہے کہ دھوکے باز لوگ عوام کو اسٹیٹ بینک یا کسی اور ادارے کا نمائندہ بن کر کال کرتے ہیں اور ان سے ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور نجی معلومات مانگتے ہیں جبکہ نہ بتانے کی صورت میں ڈراتے ہیں کہ اگر تفصیلات نہیں دیں یا معلومات کی تصدیق نہیں کی تو ان کا بینک اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا‘۔ مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ’ایسی صورتحال میں عوام فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کریں اس کے ساتھ اگر کسی قسم کی معلومات دے دیں ہیں تو کسی نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنے بینک سے رابطہ کریں‘۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں عوام کو واضح طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ ’کوئی بھی کمرشل یا مائیکرو فنانس بینک کبھی بھی صارفین سے فون پر اے ٹی ایم پن، قومی شناختی کارڈ نمبر، ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی)، اکاؤنٹ نمبر وغیرہ کی تفصیلات نہیں مانگتا‘۔ اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی کہ اس طرح کی کوئی بھی کال موصول ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن 273-727-111-021 پر رابطہ کریں یا پھر [email protected] پر ای میل کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…