شرعی کاروبار کرنے کیلئے ایس ای سی پی کی اجازت لازمی قرار

5  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے شریعہ گورننس ریگولیشن 2018 نافذ کردیا۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شریعہ گورننس ریگولیشن آئین پاکستان کے آرٹیکل 38 ایف کی روشنی میں نافذ کیے گئے جس کے تحت کسی بھی قسم کا شرعی کاروبار کرنے کے لیے ایس ای سی پی کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق بلا اجازت کسی بھی کاروبار کے لیے اسلام اور شریعت کے الفاظ استعمال پر پابندی عائد ہوگی، کوئی کاروباری ادارہ کمیشن کی

منظوری کے بغیر شرعی کاروبار ہونے کا دعویٰ نہیں کرے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ شریعہ گورننس ریگولیشنز تمام شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی اداروں پر نافذ ہوں گے، شریعہ گورننس ریگولیشنز کارپوریٹ سیکٹر،کیپیٹل مارکیٹ، ریگولیشنز ایکوٹی مارکیٹ اور شریعت کے مطابق کاروبار کرنے والوں پربھی نافذ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق شریعہ گورننس ریگولیشنز میں شرعی کاروباری اداروں کی لائسنسنگ کانظام بنایا گیا ہے، ریگولیشنز میں اکاونٹنگ اینڈ آڈٹ، کمپلائنس، مشاورت اور حلال آمدن وغیرہ کا نظام بھی بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…