ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اپنے گھر کو درست کر لینے تک باہر سے آنیوالے اربوں ڈالرز بھی مشکلات کوحل نہیں کر سکتے : پاکستان ٹیکس فورم

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ حکومت کی عجلت میں تشکیل دی جانے والی پالیسیاں مسائل کی گتھی کوسلجھانے کی بجائے مزید الجھا رہی ہیں ،جب تک ہم اپنے گھر کو درست نہیں کرلیتے اس وقت تک باہر سے آنے والے اربوں ڈالرز بھی ہماری مشکلات کوحل نہیں کر سکتے ،اگر حکومت ٹیکسیشن کے نظام میں پیچیدگیوں کا خاتمہ اور اسے سہل بنا دے تو ٹیکس آمدنی میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس اکٹھا

کرنے والے اداروں میں بیٹھی ہوئی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے ۔جب تک ٹیکسیشن کے نظام کو پیچیدگیوں کی بجائے آسان نہیں بنایا جاتا اس وقت تک اربوں روپے قومی خزانے میں جانے کی بجائے جیبو ں میں جاتے رہیں گے۔ حکومت ٹیکس کی شرح پر نظر ثانی کرے گی ،ٹیکس نہ دینے والوں کو ان کی آسانی کے مطابق ادائیگی کر نے کی پیشکش کر کے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے ۔ مختلف محکموں کی جانب سے ٹیکس اکٹھا کرنے کے عمل کو ون ونڈو کے تحت کیا جائے تاکہ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…