جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فرنیچر کی 3 روزہ بین الاقوامی میگا ’’انٹیرئرز پاکستان‘‘ ایکسپو میں تمام اسلامی ممالک سے فرنیچر سازوں کو مدعو کیا جائیگا : میاں کاشف اشفاق

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پی سی ایف کے زیر اہتمام 14 دسمبر سے لاہور میں شروع ہونے والی فرنیچر کی 3 روزہ بین الاقوامی میگا ’’انٹیرئرز پاکستان‘‘ ایکسپو میں تمام اسلامی ممالک سے فرنیچر سازوں کو مدعو کیا جائے گا اور فرنیچر کی صنعت میں نئے مواقع کی تلاش اور فرنیچر سازوں و سرمایہ کاروں کو دعوت دینے کیلئے

پی سی ایف کا وفد مشرق وسطی کے ممالک، ملائیشیا، انڈونیشیا، فلپائن سمیت دیگر ممالک کا دورہ کرے گا اور انہیں آگاہی دی جائے گی کہ وہ پاکستان کے فرنیچر سیکٹر میں سرمایہ کاری کرکے اربوں روپے کا منافع کما سکتے ہیں۔گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عر ب کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور اس کے پاکستان پر مثبت اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے، پی ٹی آئی حکومت نے غیر ملکی براہ راست اور بالواسطہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے بہترین پیکیج پیش کیا ہے اور وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان کے سرمایہ کے تحفظ اور منافع کے مکمل تحفظ یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہاسلامی ممالک وسائل اور پوٹینشل سے مالا مال ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقتصادی رابطوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے او آئی سی کو فعال بنانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہسعودی عرب کے ساتھ فوڈ مارکیٹ اور سروسز سیکٹر میں تعاون کے بڑے مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے درمیان ملاقاتوں کا باقاعدگی سے انعقاد ہونا چاہئے جس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا، دونوں طرف سے لبرل بزنس ویزا پالیسی اختیار کرکے اس عمل کو سہل بنایا جا سکتا ہے، پاکستان سرمایہ کاری کے مواقع کے لحاظ سے سب سے بہتر ممالک میں شامل ہے اور سعودی فرنیچر ساز اور سرمایہ کار فرنیچر سیکٹر، تعمیراتی شعبے اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وژن 2030 انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ سعودی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…