کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ستمبر میں غیرملکی سرمایہ کاری مزید کم رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 43 فیصد کم رہی۔ جولائی تا ستمبر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 43 کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہی
۔پہلی سہ ماہی میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جولائی تا ستمبر مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 25 کروڑ 43 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔غیرملکی سرمایہ کاروں نے پہلی سہ ماہی کے دوران اسٹاک مارکیٹ سے 18 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔ ستمبر کے مہینے میں 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔