کراچی (این این آئی)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ذخائر8 ارب 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر6ارب 54 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 4.1 کروڑ ڈالر
کمی سے 14 ارب 85 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کے گرتے زرمبادلہ کے ذخائر اور بڑھتا ہوا درآمدی بل ملکی معیشت کے لے خطرے کی ایک گھنٹی ہے۔ پاکستان کو اس وقت موجودہ کھاتوں کے خسارے اور بیرونی ادائیگوں کے عدم توازن کا سامنا ہے۔ اس معاملے سے نمنٹنے کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے بیل آؤٹ پیکچ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔