کراچی(آئی این پی ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس 37 ہزار کی سطح پر آگیا۔ پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مندی کا رجحان ہے اور سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں جس کے باعث انڈیکس میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔کاروبار کے دوران پہلے سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس زیادہ سے زیادہ 39 ہزار کی سطح پر گیا جس کے بعد انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور انڈیکس 37 ہزار
کی سطح پر آگیا جس سے مارکیٹ کپٹلائزیشن 500 ارب کم ہوگئی۔مارکیٹ کی صورتحال پر معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے تجزیہ پر مارکیٹ میں تشویش ہے، آئی ایم ایف کے اہداف پورا کرنا مہنگائی کا سبب ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو 1200ارب کا گردشی قرضہ مزید بڑھ جائے گا جب کہ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی طرف بھی جانے کا اشارہ دیا تھا۔