ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1300 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مندی کا رجحان رہا اور سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں جس کے باعث انڈیکس میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔کاروبار کے دوران پہلے سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس زیادہ سے زیادہ 39 ہزار کی سطح پر گیا جس کے بعد انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور انڈیکس 37 ہزار کی سطح پر آگیا جس سے

مارکیٹ کپٹلائزیشن 500 ارب کم ہوگئی۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1382 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 898 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کی صورتحال پر معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے تجزیہ پر مارکیٹ میں تشویش ہے، آئی ایم ایف کے اہداف پورا کرنا مہنگائی کا سبب ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو 1200ارب کا گردشی قرضہ مزید بڑھ جائیگا انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی طرف بھی جانے کا اشارہ دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…