منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

مہنگے پانی کی فروخت: ملک بھر کی منرل واٹر کمپنیوں کو نوٹس جاری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے منرل واٹر کمپنیوں کے مہنگے پانی فروخت کے کیس میں تمام کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیئے اور ریمارکس دیئے کہ منرل واٹر کمپنی کرائےکی جگہ لےکرمفت کاپانی بیچ رہی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منرل واٹر کمپنیوں کے مہنگے پانی کی فروخت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

جس سلسلے میں ایک منرل واٹر کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے ملک کی تمام منرل واٹر کمپنیوں اور صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرلز بھی آکر بتائیں کہ کیا نرخ ہونا چاہئیں، منرل واٹر کمپنیوں کے فی لیٹر اعشاریہ 2 پیسےکی ادائیگی کوئی ریٹ نہیں، کم از کم نرخ 50 پیسہ یا ایک روپیہ فی لیٹر ہونا چاہیے، ماہرین کی کمیٹی بھی بتائےکمپنیوں کیلئےکیانرخ مناسب ہوگا۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پانی ملک کا سب سے بڑا ریسورس ہے جو مفت دیا جارہا ہے، منرل واٹر کمپنی کرائےکی جگہ لےکرمفت کاپانی بیچ رہی ہے، کمپنیوں نے اربوں روپے کمائے، منرل واٹر کمپنی 25 سال سےکام کررہی ہے، پانی کی رقم ادانہیں کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے منرل واٹر کمپنی کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ ہم گھروں پرکشت کرکے پانی بچارہےہیں، آپ کرائے کی جگہوں سے پانی نکال کر بیچ رہے ہیں، پورٹ قاسم والی فیکٹری کا بھی دورہ کروں گاکہ پانی کہاں سے لے رہے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو فرانزک آڈٹ ٹیم بناکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ مزید سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…