کراچی (این این آئی)ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 321 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس 41 ہزار 320 پوائنٹس کی سطح پر بندہوا ۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ،، موجودہ معاشی صورتحال پر عالمی مالیاتی ادارے ایشیائی ترقیاتی بینک اور ریٹنگ ایجنسی فیچ کی جانب سے پاکستان کی معیشت پر منڈلاتے خطرات کی
نشاندہی پر سرمایا کاروں کے اعتماد بحال نہ ہوسکا۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی سرمایا کاروں کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایا کار بھی محتاط رہے اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 321 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 320 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ اس دوران بیرونی سرمایا کاروں نے 94 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے جبکہ حصص کی مالیت میں 38 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔