جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عملے کی کمی، ایف بی آر کا آڈٹ سیکشن مفلوج

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس وصولی کی سست روی کے ساتھ ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا آڈٹ ڈپارٹمنٹ بھی مسائل کا شکار ہے جسے بڑی تعداد میں باصلاحت اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔   رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے آڈٹ ڈپارٹمنٹ میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے درآمد شدہ اشیا کے الیکٹرنک آڈٹ اور گرین چینل کے غلط استعمال کے باعث آمدن میں بڑے پیمانے پر نقصان ہورہا ہے۔

ایف بی آر کے عہدیدار نے مختلف آڈٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے لکھے گئے احتجاجی مراسلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آڈٹ ڈائریکٹوریٹ کی صلاحیت میں بھی کمی آرہی ہے جبکہ اسے ڈیوٹی اور ٹیکس کی چوری کے خلاف مضبوط مزاحمت کے طور پر کام کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی ٹیکس چوری پیسہ بنانے کا طریقہ کار ہے، جس نے گزشتہ کئی سالوں کے دوران قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کسٹم آڈٹ کے 9 ڈائریکٹوریٹ ہیں، جو پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، داخلی آڈٹ اور انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرلز کے ماتحت ہیں۔ ڈاریکٹوریٹ جنرلز کے یہ تینوں ونگ اپنے مختلف کردار کی مدد سے ایک دوسرے کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس براہِ راست چیئرمین ایف بی آر کو جواب دہ ہوتا ہے، تاہم دیگر 2 ڈائریکٹوریٹ جنرل کو بیوروکریسی کے ذریعے اپنے فرائض کی انجام دہی کرنی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ ایف بی آر حکام نے بتایا کہ جب نئے چیئرمین ایف بی آر نے حال ہی میں سینئر کسٹمز اور داخلی ریونیو سروس افسران سے ریونیو وصولی کی کارکردگی برائے قابل ادائیگی واپسی، کارکردگی کی تشخیص کا نظام اور میرٹ پالیسی کے بارے میں سوال کیا تو آڈٹ معاملات میں خلافِ توقع کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ آڈٹ فنکشن کے دباؤ کے نتائج ہر جگہ نظر آرہے ہیں، نادہندہ درآمد کنندگان اور کلیئرنگ ایجنٹس خود ہی درآمدات، ان کی ڈیوٹی کی ادائیگی اور ٹیکس کی تشخیص کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…