جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

مہران کے مقابلے میں نئی 800 سی سی پاکستانی گاڑی متعارف

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی پہلی گاڑی براوو متعارف کرادی ہے جسے سوزوکی مہران کے مقابلے پر لایا گیا ہے۔ ابھی تک اس کمپنی نے موٹرسائیکلیں اور رکشہ ہی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے تھے مگر اب یہ مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ کا بھی حصہ بننے والی ہے اور اس کا ہدف وہ صارفین ہیں جو عام طور پر

سوزوکی مہران خریدنا پسند کرتے ہیں۔ 800 سی سی کی ہیچ بیک گاڑی کو گزشتہ شب لاہور میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا گیا اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں کسی بھی مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑی سے زیادہ فیچرز ہیں۔  مقامی کمپنی کا 800 سی سی کار متعارف کرانے کا اعلان گاڑی میں پاور ونڈوز، ڈیجیٹل کلسٹر میٹر، ٹچ ڈسپلے انفوٹینمنٹ، ریورسنگ کیم اور تھری سلینڈر واٹر کول انجن جیسے فیچرز موجود ہیں جو کہ 40 ہارس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔ اسی طرح پاور اسٹیئرنگ، سینٹرل لاکنگ اور ائیر کنڈیشنر کے آپشن بھی اس گاڑی میں دیئے گئے ہیں۔ کمپنی نے گزشتہ سال اس گاڑی کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے سوزوکی مہران کے مقابلے پر لانے کا کہا تھا۔ اس موقع پر یونائیٹڈ موٹرز کے جنرل منیجر محمد افضل نے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری گاڑیاں اور پک اپ سوزوکی برانڈ کی نقل نہیں ہوں گی، ہماری گاڑیاں بالکل مختلف ہوں گی، جن میں متعدد خصوصیات اور حفاظتی معیار کا خیال رکھا جائے گا۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ گاڑی انٹری لیول مارکیٹ کے لیے تیار کی جارہی ہے کیونکہ سوزوکی جانب سے اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں مہران کو ختم کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ تصاویر سے یہ گاڑی ڈیزائن کے لحاظ سے مہران سے زیادہ بہتر نظر آرہی تھی۔ پاکستان میں چینی گاڑی فروخت کے لیے پیش کمپنی نے اس گاڑی کی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی ہے۔ خیال رہے کہ پاک سوزوکی اب تک مارکیٹ میں غالب رہنے والی کمپنی ہے کیونکہ حال میں دوسری کمپنی کی جانب سے بنائی گئی الحاج فا (ایف اے ڈبلیو) کی قیمت تقریباً 10 لاکھ تک تھی جو راوی اور بولان سے زیادہ ہے۔ اس بارے میں جاپانی کاروں کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ یونائیٹڈ، پاک سوزوکی کے مارکیٹ شیئر میں کس طرح خلل ڈالتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…