جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کا گیس چوری کے خلاف جامع منصوبہ بنانے کا حکم

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزارت پیٹرولیم کو ملک میں گیس چوری کی تحقیقات اور مسائل کے حل کے لیے ایک جامع منصوبہ بنانے کا حکم دے دیا۔ ملک میں گیس چوری کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ 50 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری انچارج میاں اسد حیود نے آئل

اور گیس سیکٹر میں طلب اور رسد کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی تھی۔ سیکریٹری حیود الدین نے گیس کی فروخت کی جانے والی قیمتوں کو بہتر بنانے، وصولیوں کے معاملات سمیت دیگرمسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے تاپی اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت دیگر منصوبوں کی تعمیر میں دیر اور انہیں آپریشنلائز کیے جانے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے آئل اور گیس سیکٹر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے طے شدہ مدت کے ساتھ ایک جامع منصوبہ ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے۔ اجلاس میں وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن میاں اسد حیود الدین اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران موجود تھے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو ایل پی جی کی قیمتوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کے لیے خط ارسال کیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 35 روپے فی کلو تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…