جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ٹیکسز کی ادائیگی کرنیوالے تاجروں کو یوٹیلٹی بلز میں چھوٹ ،خصوصی مراعات دی جائیں ،آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے باقاعدگی سے ٹیکسز کی ادائیگی کرنے والے تاجروں کو یوٹیلٹی بلز میں چھوٹ اور خصوصی مراعات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دئیے جانے والے تاجر طبقے کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ،حکومت مجموعی قومی آمدن میں اضافے اورمعیشت کی ترقی کیلئے پالیسیوں کی تشکیل میں تمام

اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مارکیٹوں میں تجاوزات ، بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی ہوئی تاروں سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروں نے نا مساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے ۔جبکہ اس کے برعکس حکومتی اداروں کی جانب سے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ تاجرروزگار کی فراہمی کے ساتھ بھاری یوٹیلٹی بلز اور ٹیکسز کی ادائیگی بھی کر رہے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ باقاعدگی سے ٹیکسز کی ادائیگی کرنے والے تاجروں کو یوٹیلٹی بلز میں چھوٹ اور خصوصی مراعات دی جائیں جس سے زیاد ہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل اور بہتری کیلئے تجاویز پر مشتمل ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے جسے متعلقہ وزارت کو پیش کیا جائے گا ۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…