کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے لیے بینکوں کی جانب سے کاشتکاروں کے لیے زرعی قرضوں کا ہدف 1250 ارب روپے رکھ دیا۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ
اس مرتبہ جدت پسند اسکیموں کے ذریعے خصوصاً محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کاشت کاروں میں 976 ارب روپے قرض جاری کیا گیا ہے جب کہ تقریباً 37 لاکھ افراد قرض سے مستفید ہوئے تھے۔