جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ڈالر کی قیمت کتنی گر جائیگی؟ایسی پیش گوئی کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 1  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) آنے والے دنوں میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری رہے گا کیونکہ ڈالرودیگراہم غیرملکی کرنسیوں کی تجارت میں متحرک سرمایہ کاروں کے پاس امریکی ڈالر کے وسیع ذخائر موجود ہیں جنہیں وہ قدرمیں ممکنہ طور پر مزید کمی کے خطرات کے پیش نظر آف لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے بی کٹیگری ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر حنیف گوہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد ڈالر کی قدر بتدریج گھٹتے گھٹتے 108 روپے پر آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے حلف اٹھانے سے قبل ہی مقامی اور عالمی سطح پر اعتماد بڑھنے کے بعد پاکستان بھر میں لوگ امریکی ڈالر فروخت کرنے نکل پڑے ہیں لیکن اوپن مارکیٹ میں مطلوبہ سرمایہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈالرکے فروخت کنندگان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران فروخت کنندگان کوجوبھی قیمت مل رہی ہے وہ ڈالر فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متوقع وزیرخزانہ اسد عمر نے معیشت کی بحالی کے لیے پہلے سے ہی تیاری مکمل کرلی ہے، عوام کو یہ اعتماد ہے کہ جوں ہی نئی حکومت حلف اٹھائے گی ڈالر مزید گھٹ کر108 روپے کی سطح پر آجائے گا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر انٹربینک سے کم ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2 ہفتے قبل تک جن مارکیٹ پلیئرزنے مہنگے داموں ڈالر کی خریداری کی تھی وہ اپنے آپ کو بھاری نقصانات سے بچانے کے لیے ڈالرفروخت کرنے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید اور فروخت کے درمیان نمایاں فرق دیکھا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…