پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جلدی جلد شادی کروالو اس سے بہتر موقع پھر نہیں ملنے والا ، تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سونے کی قیمتیں منہ کے بل آ گریں

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) قومی انتخابات میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت سے کامیابی اور اس کے نتیجے میں استحکام کی امیدوں پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بھی تیزی سے نیچے آنے پر مجبور کردیا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

انتخابات کے بعد بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اگرچہ صرف 4 ڈالر کی کمی ہوئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اسکے برعکس فی تولہ سونے کی قیمت ان 3دنوں میں 2850 روپے او فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں 2443 روپے یا 4.81 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح، عمران کی تقریر سے سیاسی استحکام کی امیدوں اور امریکی ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں ریکوری کے نتیجے میں سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی آئی۔گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے1224 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1650 روپے اور1414روپے نمایاں کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار350 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48 ہزار 311روپے ہوگئی تاہم اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 5 روپے کی کمی سے 760 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت4 روپے29 پیسے گھٹ کر651 روپے 57 ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…