جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

نیپرا کی کے الیکٹرک کو نرخ کم کرنے کی ہدایت

datetime 28  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بجلی کے صارفین کے لیے نرخ میں 1.172 روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کرلیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے متفقہ فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کے الیکٹرک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے 15-2014 کے منافع کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے صارف کی درجہ بندی کے اعتبار سے کمی کرے۔

نیپرا کی جانب سے 2009 میں کے الیکٹرک کے کثیرالسالہ نرخ کی منظوری دی گئی تھی جس میں کارکردگی کی بنیاد پر نرخ کا وعدہ کیا گیا تھا جبکہ ایک کلابیک طریقہ کار بھی وضع کیا تھا جس کے مطابق اگر ریگولیٹری ایسیٹ بیس (ریب) پر حقیقی ریٹرن 12 فیصد سے زیادہ ہوجائے تو سرپلس تمام صارفین کے درمیان نرخ کی کمی کی صورت میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس طریقہ کار کے مطابق ایک 12 فیصد ریٹرن سے زائد پر 25 فیصد منافع، 15 فیصد سے زائد پر 50 فیصد اور 18 فیصد سے زائد پر 75 فیصد منافع تقسیم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیپرا نے اس سے قبل بھی کے الیکٹرک کو منافع کا تناسب صارفین میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے کلابیک کے طریقہ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر عدالت نے اس طریقہ کار کو معطل کردیا تھا۔ نیپرا نے اپنے حالیہ فیصلے میں کہا کہ کے الیکٹرک متعین کردہ نرخ صارفین کو واپس کرنے کاپابند ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس فروری میں پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی جانب سے جنوری میں صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 34 ارب روپے اضافی وصول کیے جانے کے انکشاف کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے 242 پیسے کمی کی منظوری دے دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…