کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔ ملک میں انتخابات کے ماحول کا اثر کاروبار پر بھی پڑرہا ہے اور انتخابات سے پہلے سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی منفی
رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 572 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سےانڈیکس 40 ہزار 678 پر ریکارڈ کیا گی۔ دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس میں مزید کمی آئی اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 721 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 500 کی سطح پر پہنچ گیا۔