جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

الیکشن سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

datetime 20  جولائی  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 898 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 796 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے آغاز کے پہلے 15 منٹ میں ہی انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار نے 41 ہزار 896 پوائنٹس کی اعلیٰ ترین سطح پر آگئی تھی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 13 ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ 70 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 253 کی قدر میں اضافہ، 97 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قدر میں استحکام رہا۔ کمرشل بینکنگ کا شعبہ 4 کروڑ 65 لاکھ حصص کے کاروبار ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا، جبکہ کیمیکل اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بالترتیب 4 کروڑ 13 لاکھ اور 3 کروڑ 19 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں کے الیکٹرک 2 کروڑ 28 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، لاٹے کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ 2 کروڑ 11 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ 2 کروڑ 4 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، بینک آف پنجاب 2 کروڑ 1 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ پاک الیکٹران لمیٹڈ 1 کروڑ 37 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔مارکیٹ کا جائزہ لینے والی کمپنی ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق سرمایہ کاروں نے پری الیکشن ریلی میں حصہ لیتے ہوا مارکیٹ میں تیزی لائی۔ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کی شراکت داری گزشتہ 3 ماہ میں سب سے زیادہ رہی جبکہ حجم گزشتہ روز سے 36 فیصد بڑھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…