ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

روپے کی قدر میں کمی کے باعث شعبہ تعمیرات متاثر

datetime 19  جولائی  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کی قدر میں کمی کے باعث اسٹیل کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے شعبہ تعمیرات میں رکاوٹ دیکھنےمیں آرہی ہے۔ اسٹیل ڈیلر نے بتایا کہ اپریل میں فی ٹن اسٹیل 97 ہزار روپے میں دستیاب تھا لیکن اب میعاری اسٹیل کی فی ٹن قیمت 1 لاکھ 7 ہزار سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔ بی ایم اے کیٹبل میں فیض السلطان نے بتایا کہ امریلی اسٹیل نے فی ٹن پر 4 ہزار روپے تک بڑھا دی ہے۔

رواں برس فروری کے بعد سے چوتھی مرتبہ قیمت بڑھائی گئی جو کہ مجموعی طور پر 20 فیصد بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تنزلی نے لوہلے کی قیمت میں اضافے کا باعث بنی، مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں دسمبر 2017 سے ابتک 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی قیمتوں میں اضافے کے بعد درآمدی اور مقامی طور پر تیار کیے جانے والے اسٹیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کا فرق رہ گیا ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں اسکریپ کی قیمتوں میں استحکام آیا جبکہ جون میں آخری مرتبہ اضافے کی اطلاع تھی۔ سنیئر وائس چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) فیاض الیاس نے ڈان کو بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران تعمیرات کی لاگت میں 10 سے 12 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، ماضی میں فی ٹن سریا 80 ہزار سے 84 ہزار ٹن مل رہا تھا۔ دوسری جانب سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران اضافے سے بھی تعمیرات کی لاگت میں 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ روپے کی قدر میں کمی سے ٹائلز اورسینٹری کے سامان کی قیمت میں 5 سے 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے مقامی صنعت سے جڑے تجاروں کو تحفظ دینے کے لیے مختلف نوعیت کے کالعدم قرار دیے لیکن روپے کی قدر میں کمی کے باعث مذکورہ اقدام سے کوئی فائدہ اٹھایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پالیسی مرتب دینے کی ضرورت ہے تاکہ بلڈرز شعبہ تعمیرات کا سامان درآمد کرسکیں تاکہ مقامی صنعت کے طاقت ور سیمنٹ اور اسٹیل بنانے والوں گٹھ جوڑ توڑ سکیں۔ چیئرمین آباد عارف جیوا نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ مزید ٹیکس لائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد شبعہ کی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی اور بالآخر ٹیکس کی وجہ سے عوام متاثر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 1 کروڑ 20 لاکھ ہاؤسنگ یونٹس کی کمی ہے اور اگر حکومت نے ٹیکس لائے تو تعمیراتی لاگت ناقابل برداشت ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…