اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

شاہین ایئرلائن اور سول ایوی ایشن کے درمیان ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی پر تنازع

datetime 18  جولائی  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور شاہین ایئر لائن انٹرنیشنل کے درمیان ادائیگیوں کا تنازع سنگین صورت حال اختیار کرگیا جس کے باعث شاہین ایئر لائن کی پروازیں جزوی طور پر معطل ہونے کے خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سی اے اے حکام کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر لائن کے سعودی عرب کے علاوہ دیگر بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز کو آئندہ ہفتے سے معطل کیے جانے کا امکان ہے۔

سی اے اے کے ترجمان پرویز جارج کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن نے ابھی تک شاہین ایئر لائن کی اندرونِ ملک اور سعودی پروازوں کے لیے اپنی سہولیات اور خدمات معطل نہیں کی تھیں۔ پائلٹس جعلی ڈگری کیس: ایئربلیو پر50ہزار شاہین ایئر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث شاہین ایئر لائن کی سعودی عرب کے علاوہ دیگر بیرونِ ملک پروازوں کے لیے سی اے اے کی خدمات اور سہولیات کا سلسلہ 16 جولائی سے منقطع کیا جانا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں شاہین ایئر لائن کو پہلے ایک نوٹس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور میڈیا کے ذریعے بھی اعلان کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم اس حوالے سے جب شاہین ایئر لائن کی انتظامیہ سے بات چیت کی گئی تو ان کے نمائندے ذوہیب حسن کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے 13 جولائی کو جاری کردہ مراسلے پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت کی ہے، جس میں اتھارٹی نے سہولیات کی فراہمی روکنے کی دھمکی دی تھی۔ شاہین ایئر کے نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ شاہین ایئر نے سی اے اے کا خط چیلنج کردیا ہے جو خود 1994 کے سول ایوی ایشن رول 373 کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سول ایوی ایشن پر شاہین ایئر لائن کے ساتھ امتیازی سلوک رواں رکھنے کا الزام بھی عائد کیا جبکہ تجارتی حلقوں میں پھیلی افواہوں کی بھی تردید کی۔

جس میں کہا جارہا تھا کہ شاہین ایئر کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر لائن نے حال ہی میں اردن سے 6 طیارے خریدے ہیں اور تمام ادائیگیاں وقت پر کی جارہی ہیں، صرف سول ایوی ایشن اور ایف بی آر کی کچھ ادائیگیوں کا تنازع ہے، اس کے ساتھ انہوں نے ایئر لائن فروخت کیے جانے کی افواہیں بھی مسترد کردیں۔ ان کا کہنا تھا کوئی ایک منافع بخش کاروبار کو کیوں فروخت کرنا چاہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…