اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں جدید ترین بسوں کی فراہمی کا آغاز، خصوصیات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماسٹر موٹرز کارپوریشن نے دنیا میں سب سے زیادہ بسیں بنانے والی کمپنی یوٹونگ(Yutong) کے ساتھ اشتراک سے 8.5 میٹر کی گرینڈ سیلون بسوں کی پاکستان میں فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔کمپنی کے کراچی میں واقع جدید اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ یونٹ میں 12 میٹرز کی اسٹینڈرڈ ماڈل بسوں کے ساتھ 8.5 میٹر کی گرینڈ سیلون ماڈل بسوں کی اسمبلنگ شروع کردی گئی ہے۔

ان بسوں کی تیاری کا مقصد پاکستان کی مارکیٹ میں یوٹونگ بسوں کی مانگ کو پورا کرنا ہے۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایم ایم سی ایل، ندیم ملک نے کہا کہ ایم ایم سی ایل کا وژن پاکستان کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اعلیٰ معیاری مصنوعات اور بعد از فروخت خدمات فراہم کرنا ہے۔ ایم ایم سی ایل پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے ملک میں یورو۔تھری بسیں تیار کرنا شروع کیں۔ کمپنی اس حوالے سے پاکستان کی ایک بڑی اور مارکیٹ لیڈر کمپنی ہے جبکہ کمپنی کی 12 میٹر اسٹینڈرڈ بسیں انڈسٹری میں نئے معیارات متعارف کرارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی تیار کردہ 8.5 میٹر کی بسیں نئی کامیابیاں رقم کریں گی جو ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو کئی سہولتوں اور خصوصیات کی حامل معیاری گاڑیاں فراہم کی جائیں۔ایم ایم سی ایل کے جنرل منیجر مارکیٹنگ اور سیلز فیصل معراج نے کہا کہ یہ بس اپنے سائز کے حوالے سے منفرد نوعیت کی ہے جو نہ صرف نہایت آرام دہ بلکہ خصوصی ڈیزائن کی حامل ہے اور یہ شہروں اور دیگر چھوٹے روٹس جیسے 100 کلومیٹر سے 500 کلومیٹر کے لیے بہترین بس ہے ۔ یہ بس آرام دہ سیاحتی مقاصد اور پہاڑی و میدانی علاقوں میں سفر کے لیے بہترین گاڑی ہے، یہ بس بڑی گاڑیوں جیسی سہولت اور جگہ فراہم کرتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایم ایم سی ایل ایک مجاز اسمبلر ہے جو دنیا کے معروف برانڈز جیسے متسوبشی فوسو، فوٹون ڈائملر، آئی وی ای سی او اور چینگن گاڑیاں اسمبل کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…